پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث چینی کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں گنے کی فصل تیار ہوگئی، کرشنگ سیزن کا آغاز بھی ہو چکا ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے گنے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا ۔
کسان اتحاد نے گنے کی قیمت 400 سے بڑھا کر 550 کرنے کا مطالبہ کردیا کسانوں کا کہنا فصل کی کھاد ادویات بہت مہنگی ہیں حکومت پاکستان گنے کے ریٹ میں اضافہ کرے۔
گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی 140 سے بڑھ کر 200 روپے ہونے کا خدشہ ہے، شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ سیزن کا 21 نومبر بروز جمعرات سے آغاز متوقع ہے۔