0

علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی کے لاہور جلسے بارے ویڈیو پیغام آگیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا کا پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔

علی امین گنڈا پورکا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 21 ستمبر کو خیبر پختوںخوا بھر سے لاہور کے لئے قافلے نکلیں گے،مینار پاکستان میں جلسہ کرکے حقیقی ازادی حاصل کرینگے۔

مینڈیٹ چوروں سے اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے ،ہمارے آبائواجداد نے بے شمار قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ تمام کارکنان جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply