فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 45 روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی ، حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکمران ٹولے نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، اس حکومت کی تمام پالیسیوں کی بنیاد ظلم اور بربریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد کہ ملک میں نیا پی سی او لگایا جائے، یہ ناپسندیدہ ججز کو باہر کرکے پسندیدہ ججز کو لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت وکلاء کے پیچھے کھڑا ہے، سینئرترین جج چیف جسٹس ہوں گے۔









