0

اولمپکس، ڈس کوالیفائی ہونیوالی بھارتی ریسلر کیلئے گاؤں والوں کا گولڈ میڈل کا تحفہ

پیرس اولمپکس 2024 میں ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر وینیش پھوگٹ کو ان کے گاؤں والوں نے گولڈ میڈل سے نواز دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویمنز فری اسٹائل 50 کلو کی کیٹگری کے فائنل میں ڈس کوالیفائی ہونے والی وینیش پھوگٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے ایئر پورٹ پر جمع ہو کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس میں اب بتایا گیا ہے کہ وینیش پھوگٹ کے آبائی گاؤں بلالی میں انکی کمیونٹی کے بزرگوں کی طرف سے انہیں گولڈ میڈل کا تحفہ دیا گیا ہے۔ وینیش پھوگٹ نے شاندار استقبال پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکی لیکن یہاں کے لوگوں نے مجھے گولڈ میڈل دیا ہے۔

بھارتی ریسلر نے مزید کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہوگی کہ میں اپنے گاؤں سے خواتین ریسلرز کو تربیت دے سکوں۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس کے ریسلنگ مقابلے کے فائنل میں ونیش پھوگٹ کا وزن 100 گرام زیادہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply