0

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر کیساتھ راضی نامہ ہوگیا

اینکرپرسن عائشہ جہانزیب اور ان کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا جہاں دونوں میاں بیوی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔

دوران سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے پوچھا کہ چہرہ  دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

اینکر پرسن نے مزید کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔

عائشہ جہانزیب کا بیان سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

یاد رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply