0

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گجرات میں مشترکہ آپریشن کیا۔

ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن میں اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتارکیاگیا،ہائی پروفائل دہشت گرد جعلی دستاویزات بناکر پاکستان میں مقیم تھا،گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

عثمان اکرم گوندل نے مزید بتایا دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی آفیسر بھی رہا،گرفتار دہشت گرد تورا بورا میں بھی اسامہ بن لادن کے ساتھ رہا۔

نیٹو فورسز کے انخلا کے بعدگرفتار دہشت گرد نے افغانستان کا دورہ کیا ،دہشت گرد 2007میں بھی گرفتارہوااور ناقص شواہد کی بنا پر رہا ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply