پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوری بعد بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں مردان پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل نے فرائض کی ادائیگی میں شہادت کا اعلی ٰمرتبہ پایا ہے۔خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت عمر نبی کو سلام پیش کرتے ہیں۔









