0

ہاکس بے ساحل کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

کراچی، ہاکس بے ساحل کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی ، لاش کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش 10 گھنٹے کی تلاش کے بعد ساحل سے نکالی ہے ، صبح 9 بجے 1 لڑکی اور 3 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے تیز لہروں میں بہہ گئے تھے، کراچی کے ہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے خاتون سمیت 4 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق ایدھی بحری خدمات کی ٹیموں نے خاتون سمیت 3 افراد کوریسکیو کیا۔ ریسکیو کا بتانا ہے کہ شریف آباد اعظم ٹان کا رہائشی خاندان پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply