خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی مظاہرین کے ساتھ دوبارہ پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے زبردستی 4 فیڈرز سے بجلی بحال کر دی ، مظاہرین نے زبردستی 4 فیڈرز آن کیے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔
دوسری جانب فضل الہٰی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو دوبارہ احتجاج کریں گے ،لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ہے۔ لوڈشیڈنگ جاری ہے، ہمارے بچے گرمی میں نہ جلائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فضل الہٰی نے پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کر دی تھی ، حکام کے مطابق بجلی بحال کرنے سے پیسکو کو 26 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔