0

علی امین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، یہ مینڈیٹ چور حکومت ہے، اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے 1600 ارب واجبات ہمیں نہیں مل رہے۔ وزیراعظم سے آخری بار کہتا ہوں کہ صوبے کے پیسے واپس دو، ہمیں اپنے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ واپڈا کے کسی بھی اثاثے کو نقصان نہیں پہنچانا کیونکہ یہ ہمارا اثاثہ ہے، تمام ایم پی ایز بھی گرڈ اسٹیشن پر جائیں اور لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے، عوام نے خود بیٹھ کر چوکیداری کرنی ہے کہ 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کہیں نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس واپڈ کے کہنے پر کسی بھی شخص پر ایف آئی آر درج نہیں کرے گی، خیبر پختونخوا کی پولیس واپڈا کی ما تحت نہیں۔ اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کر دوں گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وویراعظم مجھے مجبور کر رہا ہے کہ ان کی حکومت کو دھکے دے کر نکالا جائے، صوبے کا حق لینے سے کوئی روک نہیں سکتا، میں نے اویس لغاری کو کل کی پیغام بھیجا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

وفاقی حکومت کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود وعدے پورے نہ ہوئے، اب ہم اور وہ آزاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply