0

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں،بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3دہشتگرد ہلاک کردئیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز بھارتی اسپانسرڈ  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکئے گئے،سیکیورٹی فورسز کے تربت میں آپریشن کے دوران بی ایل ا یف کے2دہشتگرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشتگردوں میں امجد عرف بچھو اور صبراللہ شامل ہیں۔

دوسرا آپریشن ضلع آواران کے علاقے گشکورمیں خفیہ اطلاع پرکیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک،2زخمی ہوئے،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے بلوچستان میں بی ایل ایف کے 3دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی ایجنڈے کیخلاف بروقت کارروائی کی۔

دہشتگردوں کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوچکی ہے،پاکستان میں امن وامان خراب کرنے کے مذموم بھارتی عزائم خاک میں ملائیں گے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،3 دہشتگردوں کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں،سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے،سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply