0

بانی پی ٹی آئی جیل کے سلاخوں سے باہر ہونگے ،عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملکی حالات روزبروز پستی کی طرف جا رہے ہیں ، وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت 100روپے یونٹ تک جائے گی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 400 گنا مزید اضافہ ہوگا گندم کے بحران کے بعد اب چاول کا سکینڈل بھی آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار عمرایوب نے ہری پور پریس کلب میں آمد کے موقع پر پریس کلب کی ذیلی تنظیم یونین آف جرنلسٹس ہری پور کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اللہ یار خان کوآرڈینیٹر ساجد خان، ہری پور پریس کلب کے صدر حنیف اختر خان، جنرل سیکرٹری ملک محمد اقبال اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈالر کا موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کررکھا ہے پانامہ سکینڈل کے بعد اب دبئی سکینڈل بھی موجودہ حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔

عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور صوبے کے وسال میں پورا حصہ دیا جائے تو خیبرپختونخواہ چند سالوں میں ترقی یافتہ صوبہ بن جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی اور دیگر تمام قائدین کے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں ان کی قانونی کوئی حیثیت نہیں بہت جلد عمران خان جیل کی سلاخوں سے باہر ہونگے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ شیرافضل مروت کو عمران خان کی ہدایات کے مطابق ڈیل کیا۔ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندیاں نہیں ہیں سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply