0

کارکردگی جانچنے کے بعد لاہور کے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات

لاہور میں کارکردگی جانچنے کے بعد11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات کئے گئے ہیں ۔

خرم شہزاد کو ایس ایچ او گرین ٹاؤن، خضر حیات کو ایس ایچ او فیکٹری ایریا تعینات کیا گیا ہے ۔عثمان یونس ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن، عرفان محمود ایس ایچ او لاری اڈہ تعینات کئے گئے ہیں ۔

رضوان خان کو ایس ایچ او ساندہ اور عدیل انجم کو ایس ایچ او گلشن راوی  لگا دیا گیا ہے ۔ضیاء الحق ایس ایچ او گلشن اقبال اورملک اسد اللہ ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن ہونگے۔

عبدالواحد ایس ایچ او باٹا پور،اسد اقبال ایس ایچ او ڈیفنس سی ، سب انسپکٹر محمد سجاد کو ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply