0

مریم بزرگوں کے نقشِ قدم پر، پنجاب کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کررہی ہیں، پنجاب اور ملک کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کے نقش ِقدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کا معائنہ کرنے آئیں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ موبائل کلینکس سے عام شہریوں کو صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم ہوں گی، موبائل کلینکس آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولیات میسر ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری اور پھر افسران کی ذمہ داری ہے۔ ملکی معیشت نے آئی سی یو میں اب سانس لینا شروع کردیا ہے۔ اسپتالوں میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا، درسگاہیں بھی پنجاب حکومت کے فوکس میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین معاشی ابتری چاہتے ہیں تاکہ افراتفری پھیلے۔ ملک کی خوشحالی اور تحفظ ان کی ترجیح نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply