0

وزیر اعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے پاکستانی طلبا کو واپس لانے والے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کیساتھ رابطے میں رہا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم  شہباز شریف کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے ہونے والی اپنی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا ،خصوصی طیارہ رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا ،طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply