حلقہ این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
حلقے میں 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا نٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹرز ہیں۔
حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے، 3 ہزار800 پولیس افسرو اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی نے الیکشن جیتا تھا، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔