بشکیک سے آنے والی پرواز کے اے 571 کے ذریعے 180 سے زائد طلبا وطن واپس پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر طلبا کا کا استقبال کیا۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بشکیک میں پھنسے طلبا اور مسافروں کو لانے کے لیے مزید پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ خصوصی پروازیں اتوار کو بھی بشکیک سے پاکستان کے لیے چلائی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔ دونوں وزراء آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ زخمی طلبا کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیر خارجہ پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے اور پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔