گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے چنیوٹ کے کسان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ کسان کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ہمارے ملک میں زرعی سیکٹر خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اور حکومت 2200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے جبکہ فی ایکڑ خرچہ 3 ہزار 600 روپے فی من ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
درخواست گزار کے مطابق حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری بھی نہیں کر رہی۔ اور گندم کا ریٹ کم مقرر کرنا غیر قانونی اور کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ لہٰذا لاہور ہائیکورٹ حکومت کو 4 ہزار روپے فی من گندم کا رہٹ مقرر کرنے کا حکم دے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ گندم کی خریداری کے لیے حکومت کو پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ عدالت کسانوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کرے۔









