0

وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل روانہ ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈاروفد کے ہمراہ کابل روانہ ہو گئے ہیں،وفد میں سیکرٹری ریلوے، دفتر خارجہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں، دورہ کابل تعلقات کے فروغ اور تعاون سے متعلق اہمیت کا حامل ہے۔

نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔

پاکستان افغانستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے پاک افغانستان تعلقات میں سرد مہری رہی ہے،دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیر اعظم اور افغان نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply