0

پاکستان نے ہر سال کتنا قرضہ واپس کرنا ہے؟وزیرخزانہ نے بتا دیا

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ  پاکستان آئی ایم ایف سے طویل اور بڑا پروگرام لینا چاہتا ہے،نئے قرض پروگرام کی آؤٹ لائن پر مئی میں اتفاق کاامکان ہے۔

اپنے ایک بیان میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی کے وسط میں متوقع ہے،قرض پروگرام پراتفاق کے بعد اضافی فنانسنگ کی درخواست کا بھی پلان ہے۔

آئندہ مالی سال پاکستان کی انٹرنیشنل ریٹنگ میں بہتری کاامکان ہے،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کیساتھ بات چیت شروع کر دی ہے،پاکستان نے ہر سال 25ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے۔

پاکستان کے ذمہ زیادہ ترقرضہ رول اوور کیا جا رہا ہے،رول اوور قرض میں پاکستان کے ذمہ چین کا قرضہ بھی شامل ہے ،رواں یاآئندہ سال قرض کی واپسی میں مشکل کاامکان نہیں۔

انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ میں واپسی کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف سے6ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply