اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔
آگ پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں لگی ہے۔فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،فائر اور ریسکیو کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں،اسلام آباد پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔تاحال کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،ٹینکر کے اندر پیٹرول موجود ہے،کمیمکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عرفان نواز میمن نے مزید کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے قریبی بلڈنگز کو خالی کروا لیا گیا ہے،بہت جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔