0

راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب

نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جنرل سیکریٹری نانبائی ایسوسی رشید قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن پر من و عن عمل کریں گے،روٹی 16اور نان20روپے میں فروخت کریں گے۔

مذکرات کامیاب کروانے میں سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم نے اپنا کردار ادا کیا،سابق میئر راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کے مطالبات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply