ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا، علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان آرمی کی گراں قدر خدمات کا بھی سعودی جنرل نے اعتراف کیا۔
آرمی چیف نے سعودی زمینی افواج کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے پاکستان آرمی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا،سعودی معاون وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
معزز مہمان نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی پانچویں دفاعی تعاون اجلاس میں بھی شرکت کی،فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔مخصوص ٹائم لائنز میں مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا۔