کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جبکہ ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
گاڑی پر حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جائے وقوعہ سے پولیس کو دستی بم بھی ملا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر نے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔