لاہور: صوبائی حکومت نے لاہور سمیت پنجاب میں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 لاہور سمیت ان اضلاع میں لگائی گئی جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہو گا۔
دفعہ 144 لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں نافذ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 والے اضلاع میں اسلحہ اٹھانے اور لہرانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں 21 اپریل کو انتخاب ہو گا۔