0

بلوچستان، پشین اور گردونواح میں برفباری شروع

کوئٹہ، بلوچستان کےعلاقے پشین اورگردونواح میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کےعلاقے پشین میں شدید سردی ، برفباری میں گیس اور بجلی دونوں غائب ہیں، سخت ٹھنڈ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ نے مزید بتایا کہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے چمن اور گرد ونواح میں کل رات سے انتہائی ٹھنڈی ہوائیں اور بادل چھائے ہوئے ہیں، اس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply