0

خیبر پختونخوا ،تین مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں 3مختلف آپریشنزکے دوران 11خارجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی پر آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔

دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دتہ خیل شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں 2 خارجی ہلاک ہوئے،تیسرا آپریشن ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply