چیف جسٹس نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا، اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز سے ملاقات کی،انہوں نے گھوٹکی اور ملحقہ اضلاع کی بار کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع کے بارے میں فکر مند ہے،ہر سطح پر انصاف کی فراہمی ججز کی آئینی ذمہ داری ہے،ضلعی عدلیہ نظام انصاف پرعوامی تاثر کو تشکیل دیتی ہے۔
ضلعی عدلیہ نظام پر اعتماد پیدا کرنے یا اسے ختم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے،عدالتی عملے کے محفوظ و سازگار ماحول کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔
چیف جسٹس نے وکلا کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز پیش کی،سپریم کورٹ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وڈیو لنک سے جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔
وڈیو لنک سے انصاف تک رسائی میں بہتری آئے گی،چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے تحفظات دور کیے،انہوں نےبار نمائندوں کو شکایات کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔









