0

خیبرپختونخوا میں بھی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں 31 دسمبر تک بند رہیں گی۔

خیبرپختونخوا میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہو گا اور 31 دسمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

صوبے کے بالائی اضلاع میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات 23 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply