0

ترجمان نواز شریف خاندان کا حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر بیان آگیا

ترجمان نواز شریف خاندان کا برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر بیان آگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا ،اس کے بعد پرویز مشرف نے یہی کام کیا،شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا گیا اور فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے یہ ظلم دہرایا ، شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ کر دیا،شریف خاندان کو صرف سزا دینے کیلئے ان کے خاندان کے کاروبار کو4 بار دیوالیہ کرایا جا چکا۔

شریف خاندان کیلئے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں ،ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا ،برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply