0

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے غیر شرعی ہونے پر وضاحت دیدی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے وی پی این کے غیر شرعی ہونے کی وضاحت کردی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہورہا ہے،اگر وی پی این کو رجسٹر کردیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو کوئی قباحت نہیں۔

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرمہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو غیرشرعی ہوگا، لاؤڈاسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کےخلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اورسزا بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply