0

فارم 47 والی حکومت ایک لاش ہے جسے شہباز شریف لے کر چل رہے ہیں، علی محمد خان

راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ فارم 47 والی حکومت ایک سیاسی لاش ہے۔ جسے شہباز شریف لے کر چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر تاریخ کے لیے پرعزم ہیں۔ 24 نومبر میرے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا 24 نومبر 2011 کو میں تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس بار پر عزم ہے اور اس بار پنجاب بھی نکل رہا ہے۔ پورے پاکستان سے اس بار لوگ اپنے لیڈر کی کال پر نکل رہے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں سے بھی درخواست کروں گا کہ آزادی کے لیے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت ایک سیاسی لاش ہے جس کو لے کر شہباز شریف چل رہے ہیں۔ جبکہ میں ووٹ کو عزت دے کر چلنے والا بندہ ہوں۔ 17 سیٹیں ن لیگ اور 117 ہماری تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے محبت میں ایک نسل جوان ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے 4 سو دنوں سے زیادہ ہوگئے جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ اس کا کیا قصور ہے؟ میں دوبارہ کہتا ہوں 24 نومبر سے پہلے ہوش کے ناخن لیں اور عمران خان کو باہر نکال کر بنی گالا جانے دیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹا کر سسٹم تباہ ہو گیا اور اب قانون تھانوں میں نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ باہر آکر سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔ بلکہ باہر نکل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply