اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ اور آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کی عدم حاضری کی بنا پر اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔
بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ جبکہ ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منظور کی گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:
بشریٰ بی بی پر مقدمات سے متعلق نیب خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔
نیب رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے متعلق مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیل نیب سے مانگی ہے۔ نیب خیبر پختونخوا میں اس وقت بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی کیس اور انکوائری نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیل کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔