0

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندافراد کیلئے بڑی خوشخبری

ڈی جی پاسپورٹ کی خصوصی کاوشوں سے تمام بڑے شہروں میں بیگ لاک ختم کردیا گیا ہے۔

فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز بھی نمٹا دیئے گئے،اسلام آباد میں 14 ہزار 673 ،کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا۔

لاہور گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848، رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 اور شادمان سے 11 ہزار 490 کیسز کلئیر کئے گئے ،اسی طرح کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار 400 اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹا دیئے گئے۔

ہوم ڈیلیوی کے لیے 5 ہزار 650 اور 15 ہزار 848 ارجنٹ پاسپورٹس شہریوں کو موصول ہوئے،سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کیے 17 ہزار 972 نارمل اور 41 ہزار 712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلئیرکئے گئے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہےکہ تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ کا بیگ لاک صفر کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں پاسپورٹ اجراء کے حوالے سے بیگ لاک جلد ختم ہوجائے گا۔پاسپورٹس کا اجراء بروقت یقینی بنانے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply