اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو کل تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا،جسٹس حسن اورنگزیب کا کہنا تھا گرفتاری سے روک دیتا ہوں لیکن عملدرآمد صرف اسلام آباد کی حد تک ہو گا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔