0

پاکستان کا وہ شہر جہاں بارش کا77سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

میئر سکھر ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ سکھر میں77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈکی گئی ہے ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سکھر میں 24گھنٹوں میں290 ملی میٹر بارش ہوئی،سکھر میں 2022میں 12 روز میں374ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ اسپیل میں صرف ایک روز میں290 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،80فیصدعلاقےسےنکاسی کاعمل مکمل کرلیا،20فیصد پر کام جاری ہے۔

وینز ویلا میں 400 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،وینز ویلا ترقی یافتہ شہر ہونے کے باوجودقدرتی آفت سے شہر محفوظ نہ رہ سکا،موجودہ حالات اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشگی انتظامات کی وجہ سے چند گھنٹوں میں برساتی پانی کی نکاسی کاعمل ممکن ہوا،تسلیم کرتے ہیں100فیصد نتائج حاصل نہیں کئے لیکن نسبتا بہتری آئی ہے۔

جن علاقوں میں کشتیاں چلا کرتی تھیں آج ان علاقوں میں وہ صورتحال نہیں ،شہری خود شہر کا دورہ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں،80فیصد علاقے کلیئرباقی علاقوں میں ایک فٹ پانی جمع ہونےکی شکایت ہے۔

معمولات زندگی بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،شہر کلیئر کرکے جلد شہریوں کو خوشخبری دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply