بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا تاثر دیا گیا کہ پارٹی میں اختلافات ہیں، کل پھر جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کسی کو اعتراض ہے تو کمیٹی میں نے بنائی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بات کلیئر کریں، کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض غلط بات ہے، کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملے اور کہا کہ بعض کے پی کے محکموں میں کرپشن ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری طرف سے پیغام دیں کہ کسی صورت کرپشن برداشت نہیں ہو گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پارٹی میں کوئی گروہ بندی ہے، عہدے کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مقاصد حاصل نہیں کرنے چاہئیں، عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ، رکاوٹیں ڈال کر مزید تلخی پیدا نہ کی جائے۔









