0

وفاقی حکومت نےاپنارویہ درست نہ کیاتوان کارویہ درست کرنےعوام نکلیں گے،وزیراعلی خیبر پختونخوا

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نےاپنارویہ درست نہ کیاتوان کارویہ درست کرنےعوام نکلیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوامیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داروفاقی حکومت ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کےعوام سےانتقام لےرہی ہے، ہمارے ساتھ صرف واپڈا کےمقامی اہلکار تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےصوبےکی بجلی پہلےسےکم کردی ہے ، اب میری بجلی لوڈشیڈنگ کےمعاملے پر وفاقی حکومت کیساتھ دوسری بیٹھک ہوگی۔ لائن لاسز کے معاملےپرصوبائی حکومت واپڈا کیساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کوخیبر پختونخوا کےساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرناہوگا، بجلی ترسیل کےنظام میں کمی خامیوں کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم تعاون کر رہےہیں لیکن وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی، اگر وفاق نےاپنارویہ درست نہ کیاتوان کارویہ درست کرنےعوام نکلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply