0

رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی رحمان باباگریڈاسٹیشن میں گھس گئے،زبردستی بجلی آن کردی

سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے ایک بار پھر رحمان باباگریڈاسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی آن کردی۔

ایس ڈی او رشید گڑھی سب ڈویژن پیسکو نے رحمان بابا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ فضل الہی اور جمیل نامی شخص نے 45 افراد کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن پر دھاوا بولا ۔٫

متن کے مطابق فضل الہٰی نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اخون آباداورشلوزان فیڈر کو آن کیا، جس کی وجہ سے پیسکو کو26 لاکھ 40 ہزار روپےکا نقصان اٹھانا پڑا۔
مراسلہ کے متن میں لکھا ہے کہ ایم پی اے فضل الہی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply