0

مریم نواز کاعوام کی مثالی خدمت پرافسران اورعملےکوانعام دینےکااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی پورے صوبے میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنےکی ہدایت کر دی ۔

مریم نواز نے میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران اور عملے کو عید کے دوسرے روز کام جاری رکھنے پر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے عوام کی مثالی خدمت اور صفائی ستھرائی پر افسران اور عملے کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

مریم نوا ز نے کہا کہ آلائشیں اٹھانےاور صفائی ستھرائی کی مہم شہریوں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے ،راستوں کی دھلائی کے علاوہ عرق گلاب چھڑک کر بدبو اور تعفن کا بھی خاتمہ ہوا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت، اداروں اور شہریوں نے مل کر ایک مثال قائم کی ہے اسی اتحاد، تعاون اور محنت کی بدولت ہم پنجاب کو مثالی صوبہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی انکی کارکردگی پر شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply