0

شیخوپورہ حادثہ

شیخوپورہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پنڈور گاؤں کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بچوں سمیت پانچ افراد جان سے چلے گئے جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 4 بچے شامل ہیں، جن کی شناخت شہزاد، فضہ، مہک، سفیان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply