شدید گرمی کے بعد راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر مزید بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، شہر قائد میں رات کے وقت میں بوندی باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔