0

مسلح افواج نے دشمن کا غرورخاک میں ملا دیا، بھارت کومنہ توڑ جواب ملا: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی مؤثر کارروائی نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارتی فوج کا مورال بری طرح متاثر ہوا ہے اور بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بدنیت دشمن ہے اور اگر اُس نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرلمحہ تیار ہیں اورحالیہ کارروائی میں جس جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اُسے دنیا نے سراہا ہے،دشمن کو ہرمحاذ پر شکست دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply