وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اڑھائی ماہ کی کم مدت میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا ہے، نوازشریف نے نئے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی تھی، وہ تھری جی، فور جی اور فائیو جی نواز شریف پاکستان میں لیکر آئے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، اور اس میں دس سال کیلئے ٹیکس فری ہے۔دنیا کی بہترین آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز سے بات کی ہے کہ وہ نالج سٹی میں کیمپس کھولیں گی ۔ پاکستان کے نوجوانوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے ، نواز شریف آئی ٹی سٹی دنیا کی ڈیجیٹل مارکیٹ کو پاکستان سے کنکٹ کرے گی ۔
مریم نواز نےکہا کہ پاکستان کے اندر بہت ٹیلنٹ ہے، میرا بنیادی فوکس ہے کہ بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں ، ملک میں ٹیکنکل ایڈوانسمنٹ ہو اور یہاں سے فارغ ہونے والے بچوں کے پاس نوکریوں کیلئے سرٹیفکیٹ ہو گا ۔
بھارت میں آئی ٹی ریولوشن آیا ہے ، جس کی بنیاد پر دنیا کےٹیک جائنٹس نے انڈیا میں اپنے آفسز کھولے ہیں ، اگر یہ سب انڈیا میں ہو سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ ایک سال میں 10بلڈنگز بنائی جانی چاہئیں ، شہباز شریف نے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اچھاقدم اٹھایا تھا ،لیکن بدقسمتی سے پچھلے 5، 6 سالوں میں بچوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لے کر ڈنڈے تھما دئیے گئے ہیں اور آج وہ بچے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے بعد پورے پنجاب میں فری وائی فائی کی سہولت دی جائے گی ۔