0

نادرا نے جدید ترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا )نے جدیدترین آل ان ونڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی۔  

نادرا کے ادارے این ٹی ایل اوراین آرٹی سی نے جدید ترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ اندرون ملک تیار کرلی ہے۔ جس کی نمائش آئندہ ہفتے کیپ ٹاؤن میں آئی ڈی فارڈی افریقہ کانفرنس میں ہوگی، آنکھ، انگلیوں کے نشانات، چہرے کی پہچان ایک ہی کٹ میں دستیاب ہوگی۔

ڈیجیٹل شناختی کٹ میں بیٹری کیساتھ جی پی ایس،موبائل اور وائی فائی بھی شامل ہیں، کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے مفید ہے۔

ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد نادرا سینٹرز پر فراہم کردی جائے گی، جدیدکٹ کی بدولت شہریوں کوشناختی دستاویزات کا اجرا مزید آسان ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا )کی جانب سے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی گئی ہے جس کے تحت اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے۔

نادرا نے ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا ہے، جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 روز پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کے روز یہ سہولیات صبح 9 بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک میسر ہوں گی۔

ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی۔ واضح رہے کہ پوسٹ آفسز میں NICOP بنوانے کی سہولیات میسر نہیں ہوگی۔ شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply