0

ہم سے زندگی! امراض نسواں کے بارے میں ایک معلوماتی شو، دیکھئے اسپاٹ لائٹ پر

ہم سے زندگی، اسپاٹ لائٹ کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر امراض نسواں کے بارے میں معلوماتی شو کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان میں صحت کی سہولیات کا فقدان کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے جبکہ امراض نسواں کے حوالے سے صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔ گاؤں گوٹھوں کی کیا بات کریں شہروں میں بھی ڈھونڈے سے کوئی اچھی گائناکالوجسٹ میسر نہیں آتی۔

خوش قسمتی سے کراچی میں چند خواتین ماہر امراض نسواں فعال ہیں ان ہی میں ایک انتہائی مشہور اور قابل اعتماد نام معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر خورشید جہاں نورانی کا بھی ہے جنہیں امراض نسواں میں اپنی پیشہ ورانہ مشق کے ذریعے شہرت حاصل ہوئی۔

ڈاکٹر خورشید کنسلٹنٹ آبسٹٹریکیشن، گائناکالوجسٹ، ہسٹرواسکوپک اور لیپرواسکوپک سرجن ہیں۔ آپ ایکس ڈین آف فیکلٹی آف آبسٹٹریکٹس اور گائناکالوجسٹ، کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان، ایکس ہیڈ آف آبسٹٹریکٹس اینڈ گائناکالوجی ڈپارٹمنٹ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، 

ڈاکٹر خورشید جہاں نورانی کی خدمات اور ان کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے ہم نے اسپاٹ لائٹ کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر امراض نسواں پر ایک خصوصی شو بعنوان ”ہم سے زندگی“ کا آغاز کیا ہے۔

اس اہم پروگرام کی میزبانی کے فرائض معروف اداکارہ و میزبان غزل صدیقی نے سرانجام دیئے ہیں۔ گیارہ اقساط پر مشتمل اس شو میں ڈاکٹر صاحبہ سے خواتین کے دیرینہ اور پیچیدہ مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی جس کے ڈاکٹر خورشید جہاں نے اپنے تجربے کی روشنی میں انتہائی ماہرانہ انداز میں تسلی بخش جواب دیئے۔

اس پروگرام کے ذریعے خواتین نہ صرف اپنے حالیہ مسائل کی باریکیوں سے آگاہ ہوں گی بلکہ وہ اپنے مستقبل کے مسائل سے نمٹنے کی بھی اہل ہوسکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply