0

اسحق ڈار

وزیر خارجہ اسحق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ افغانستان جائیں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے جہاں وہ افغان عبوری وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں سکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی ، وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کے افغانستان سے مسلسل رابطے کے عزم کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply