0

پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ شہباز گل کے گلے پڑ گئی

پنجاب پولیس نے شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی۔

پنجاب پولیس نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے نام درخواست دائر کی،پنجاب پولیس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کیخلاف ٹویٹ پر درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر انوش اور پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ کر کے شہباز گل نےمذہبی رنگ دیا۔

ڈاکٹر انوش اس وقت9 مئی کی متعدد انکوائریاں کر رہی ہیں،شہباز گل اس وقت امریکامیں رہائش پذیر ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں ۔

پاکستان میں امریکی انتظامی افسران کیخلاف دھمکی آمیز پروپیگنڈا کرے تو ہم کارروائی کریں گے،امریکی انتظامیہ شہباز گل کے خلاف انکوائری کر کے کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply