0

ڈی آئی خان، 4کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان میں سگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ناخوشگوار واقعے میں  ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے۔نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کچے کے ڈاکوئوں نے مبینہ طور پر ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر کو اغوا کر لیا تھا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ آر اے بازار راولپنڈی نے ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر رحمت اللہ خان کے عزیز کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

ایف آئی آر کے مطابق رحمت اللہ خان ایف بی آر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہا ہے 12اپریل کو ساڑھے 11 بجے گھر میں بتا کر نکلا کہ وہ اپنے دوستوں کو عید ملنے جا رہے ہیں شام کو واپس آ جائوں گا جو انتظار کے باوجود واپس نہ آیا ،خدشہ ہے کہ اس کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔

رحمت اللہ خان کے فیملی ذرائع کے مطابق اس کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں نے اغوا کیا ہے کیونکہ اغوا کاروں نے فون کر کے گھر والوں سے 10 کروڑ روپے کا تاوان مانگا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے افسر کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply