0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بین الاقوامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا، لاہورہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply